اقوام متحدہ/یواین آئی/ غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازعہ میں فوری انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی قرارداد کے مسودے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 193 ممبران منگل کو ووٹنگ کرسکتے ہیں۔ سفارت کاروں نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔یہ قدم جمعہ کے روز امریکہ کی جانب سے غزہ میں فوری انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی مانگ کو ویٹو کیے جانے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔جنرل اسمبلی نے اکتوبر میں قرارداد منظور کی جس کے حق میں 121، مخالفت میں 14 اور 44 ارکان نے حصہ نہیں لیا۔ قرارداد میں “دشمنی کے خاتمہ کے لئے فوری، پائیدار اور مسلسل انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی اپیل کی گئی”۔