عظمیٰ مانیٹرنگ ڈیسک
غزہ// اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ میں ایک اور اسکول کو اپنی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنا دیا جس میں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق غزہ کے سول ڈیفنس حکام نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے بے گھر فلسطینیوں کو پناہ دینے والے مصطفیٰ حفیظ اسکول پر حملہ کیا۔حکام نے بتایا کہ اسکول پر منگل کی صبح بم برسائے گئے جس میں 2 بچوں سمیت 10 فلسطینی جاں بحق ہوئے۔ اسرائیل نے صرف اگست کے ماہ میں اسکولوں میں پناہ لینے والوں پر 11واں حملہ کیا۔سول ڈیفنس حکام کے مطابق اسکول کی دوسری منزل کو نشانہ بنایا گیا، پہلے سے تباہ شدہ تعلیمی ادارے میں کم از کم 700 بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ حملے میں 15 افراد شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔اس دوران صہیونی فوج نے نے رفح، البریج کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 35 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔دوسری جانب امریکا کے شہر شکاگو میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی نامزدگی کی تقریب کے باہر ہزاروں افراد نے غزہ جنگ بندی کیلئے مظاہرہ کیا، انہوں نے فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے اور غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک ہلاکتوںکی تعداد 40 ہزار 173 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 92 ہزار 743 تک پہنچ گئی ہے۔
اسرائیل جنگ بندی کی تجویز پر متفق
یو این آئی
تل ابیب// اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کی تجویز سے اتفاق کر لیا ہے ، اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیر اعظم سے تین گھنٹے کی ملاقات کی ہے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تل ابیب میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد، جس میں انھوں نے جنگ بندی تجویز سے اتفاق کیا۔