عظمیٰ نیوز ڈیسک
غزہ//غزہ میں گزشتہ 3دن میں اسرائیلی فورسز کی بمباری کے نتیجے میں تقریباً 200فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی فورسز نے رفح اور بریج میں فضائی حملے کیے جن میں 7فلسطینی لقمہ اجل بن گئے ۔غزہ کے شمال میں الشیخ رضوان پول کے قریب ایک عمارت پر اسرائیلی حملے میں 4فلسطینیوں کی موت ہوئی ۔غزہ میں الداراج پر اسرائیلی حملے میں خاتون اور 1بچہ جاں بحق ہو گیا۔بے گھر فلسطینی خون جماتی ٹھنڈ میں خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں، ہائپوتھرمیا کے باعث اب تک 8 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔دوسری جانب قطر میں غزہ جنگ بندی معاہدے کے مذاکرات میں اسرائیل کی دی گئی 34یرغمالیوں کی فہرست کی حماس کی طرف سے منظوری دے دی گئی ہے۔حماس کا کہنا ہے کوئی بھی معاہدہ اسرائیلی فوج کے انخلا اور جنگ بندی پر منحصر ہو گا۔