رمیش کیسر
نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن کے لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیہاتوں میں رہنے والے غریب لوگوں کے بجلی کے بل جو ہزاروں میں ہیں انہیں معاف کیا جائے ۔نوشہرہ سب ڈویژن کے مختلف دیہاتوں کے رہنے والے لوگوں نے بتایا کہ گزشتہ 10 برسوں سے ان کے بجلی کے بلوں میں یکا یک اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس کے باعث کئی غریب خاندان بجلی کے بلوں میں کئے گئے اضافے کی ادائیگی نہیں کر پا رہے ہیں اور ان کے بل بھی ہزاروں میں ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق جب سے بجلی پرائیویٹ ہوئی ہے تب سے بجلی کے بل میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ بجلی کے بل کا ماہانہ سود بھی بہت زیادہ ہے جس کے باعث کئی خاندان پریشان ہیں۔ محمد مجید محمد شکور طالب حسین شمشیر کمار نصیب سنگھ پریتم لال وغیرہ نے بتایا کہ بجلی کے بل کئی لوگوں کے ہزاروں میں ہیں اگر سرکار ان لوگوں کو سود کی رقم معاف کر دے تو وہ اپنی اصلی رقم بجلی بل کی ادا کر سکتے ہیں۔ انہوںنے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں کے بجلی کے بل ہزاروں روپے میں ہیں انہیں کچھ راحت دی جائے تاکہ وہ ہر مہینے آسانی کے ساتھ اپنے بل ادا کر سکیں ۔