کنگن// گگن گےر سونہ مرگ مےں نالہ سندھ سے جواں سال استانی کلثومہ رشےد کی نعش برآمد کرنے کے لئے ماہر غوطہ خوروں اور مقامی لوگوں کی جانب سے چوتھے روز بھی کاروائی جاری رہی تاہم مذکورہ استانی کی نعش برآمد کرنے مےں انہےں ابھی بھی کامےابی نہےں ملی ۔اےس اےچ او پولےس تھانہ گنڈ سید عارف بخاری نے بتاےا کہ سنےچرکو مذکورہ استانی کی نعش کو برآمد کرنے کے لئے محکمہ سےاحت نے بھی غوطہ خوروں کی اےک ٹےم روانہ کی تھی لےکن ابھی تک انہےں بھی کوئی کامےابی نہےں ملی ہے۔