مظفرآباد//حزب سربراہ اورمتحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ” ہمای عید اس وقت ہوگی جب ہم آزاد ہوکر اپنے مستقبل کا تعین اپنے ہاتھوں سے کریں گے۔یقین کامل ہے کہ وہ عید بھی قریب ہے“ ۔اپنے عید پیغام میں انہوں نے امت مسلمہ کو بالعموم اور کشمیری عوام کو بالخصوص عید کی مبارک باد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے غمگساربن کر اپنی جدوجہد جاری رکھیں ،خوشیوں میںاپنے ہم سفرو ں کا خیال رکھیں۔شہداءکے ورثائ،اسیران ، بیواو¿ں، یتیمو ں اور زخمیوں کا خاص خیال اور عملی تعاون فراہم کرکے انہیں عید کی خوشیوں میں شا مل کریں اور عید سادگی سے منائیں۔صلاح الدین نے کہا کہ اندرونی و بیرونی دشمن اور ان کے حا شیہ بردار تحریک آزادی کا رخ موڑنے کیلئے 53کی پوزیشن اورآلو پیاز کی تجارت کا حل لیکر اس تاریخ ساز جدوجہد کو سبوتاژ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہوگئے ہیں ،انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ ہماری جدوجہد تب تک پوری قوت اور شدت کے ساتھ جاری رہے گی جب تک نہ جموں و کشمیر کی سرحدوں سے مکمل فوجی انخلا ہوگا۔