حسین محتشم
پونچھ//ماہِ ربیع الاول اور عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے المدینہ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ جیلانیہ پرانی پونچھ میں شجرکاری مہم منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سابق ایم ایل اے جہانگیر حسین میر، محمد سلیم ملک جے کے اے ایس، الحاج عبدالعزیز میر چیئرمین المدینہ ویلفیئر ٹرسٹ، بشارت محمود اے آر ٹی او پونچھ، حافظ عبدالمجید مدنی، نوید احمد، ارشد میر، جلیل خواجہ سمیت علمائے کرام اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔اس دوران علمائے کرام نے شجرکاری کو دورِ حاضر کی سب سے اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ درخت لگانا نبی کریم کے حضور بہترین خراجِ عقیدت ہے، جو آنے والی نسلوں کے لئے قیمتی تحفہ ثابت ہوگا۔تقریب کے اختتام پر شرکاء میں تبرک تقسیم کیا گیا۔بتا دیں کہ ماہ ربیع اول کیدوران محافل میلاد کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اس سلسلے کی محفل نماز مغرب ک بعد استانہ عالیہ جیلانیہ پرانی پونچھ پر ہی منعقد کی گئی۔