سرینگر//پی ڈی پی کی ساجھیدار بھاجپا کے ممبر پارلیمنٹ سبھرامنیم سوامی کی طرف سے کشمیریوں کو تمل ناڈو کے پناہ گزین کیمپوں میں منتقل کرنے کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ ایسی زہرافشائی سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیریوں کیخلاف کس قسم کی سازشیں رچی جارہی ہیں اور کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے کون کون سے منصوبے زیر غور لائے جاتے ہیں۔ پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سبھرامنیم سوامی کی زہرافشائی کا جواب پی ڈی پی سے طلب کرنا چاہئے کہ آیا وہ اپنے ساتھیوں کے ان منصوبوں کی تائید کرتے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا کی طرف سے کشمیریوں کیخلاف مکروہ عزائم عوام کے سامنے آنا کوئی نئی بات نہیں، یہ فرقہ پرست جماعت روزِ اول سے ہی جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن، دفعہ370، سٹیٹ سبجیکٹ قانون اور مسلم کردار کیخلاف مکروہ سازشیں رچاتی آئی ہیں