جموں//فون کی جانب سے نامور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء اور فیکلٹی ممبران کے لئے جموں وکشمیر کی وادیٔ چناب کے لئے ایک چھ روزہ دورے کااہتمام کیا گیا ہے ۔ یہ دورہ وادیٔ چناب کے طلباء کے لئے کافی مفید ثابت ہوگا کیونکہ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء کے ساتھ باہمی تبادلہ خیال کرکے بھارت کے مختلف حصوں کے بارے میں جانکاری حاصل کرسکیں۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء اور فیکلٹی ممبران آج جموں ریلوے سٹیشن پر پرتپاک خیرمقدم کیاگیا۔اس کے بعد طلباء کو فیکلٹی ممبران کی یہ ٹیم کشتواڑ کے لئے روانہ ہوگئی۔