پلوامہ//علاقائی دیہاتی بینک نے پلوامہ کے ٹہب گائوں میں ایک مالی بیداری کا کیمپ منعقد کیا تاکہ دیہی اوردوردرازدیہات کے عوام کومالی معاملات سے متعلق آگاہ کیا جائے۔بلاک ٹہب کے مقامی پنچ،سرپنچ ، کسانوں اور تاجروں کی کثیر تعداد نے اس کیمپ میں شرکت کی۔علاقائی دیہاتی بینک کے چیئرمین ارشدالاسلام نے انہیں مختلف سرکاری اسکیموں کی جانکاری دی اور دیہی اور نیم شہری علاقوں میں لوگوں کو ان سہولیات سے مستفید ہونے کیلئے علاقائی دیہاتی بینک کے رول کواُجاگر کیا۔انہوں نے اُن پرزوردیا کہ وہ بینکوں سے جڑ جائیں تاکہ انہیں اٹل پنشن یوجنا،پی این جے جے بی وائی،اور پی ایم بی ایس وائی وغیرہ اسکیموں سے فائدہ پہنچے۔بینک کے چیئرمین نے انہیں کسان کریڈٹ کارڈ قرضوں کی وقت پر ادائیگی کیلئے سرکار سے بینکوں کے ذریعے دی جانے والی سبسڈی سے بھی باخبر کیا اورانہیں مشورہ دیا کہ وہ مالی ڈسپلن اپنے اندر پیدا کریں اور کسان کریڈٹ کارڈ قرضوں کی وقت پر ادائیگی کریں تاکہ وہ سود پرامداد کے اہل بن جائیں۔