نئی دہلی // سپریم کورٹ نے ہدایات دی ہیں کہ عصمت ریزی اور جنسی ہراسانی سے متاثرہ کسی کا بھی نام ظاہر نہ کیا جائے۔جسٹس مدن بی لوکر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو ہدایات دیں کہ وہ کسی بھی صورت میں،حتیٰ کہ اشاروں کنائیوں میں بھی عصمت ریزی اور جنسی ہراسانی کے شکار متاثرہ کا نام ظاہر نہ کرے۔سپریم کورٹ نے پولیس کو بھی ہدایات دیں کہ وہ جنسی ہراسانی اور عصمت ریزی کے معاملات، چاہے انکا تعلق نا بالغوں سے ہو، کو عوام تک رسائی سے پرہیز کرے۔عدالت عظمیٰ نے مزید کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ عصمت ریزی کے شکار متاثرین کو اچھوت مانا جاتا ہے۔