بھدرواہ //ضلع ڈوڈہ کے عصر علاقہ میں اس وقت دو افراد زخمی ہوئے جب انکی کار کو پیر کے روز ایک حادثہ پیش آیا ۔پولیس کے مطابق ایک ماروتی کار زیر نمبر JK08C-0350،جو کہ ڈوڈہ سے جموں کی جانب روں تھی ، جب عصر کے نزدیک مرسو موڑ پر پہنچی ،تو ایک موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور 150فٹ گہرے نالہ میں جا گری جسکی وجہ سے کار میں سوار دونوں مسافر زخمی ہوئے۔ایس ایچ او عصر نوین اگروال کی قیادت میںایک پولیس پارٹی فوری طور جائے موقعہ پر روانہ ہوئی ،جس نے دونوں زخمیوں کو عصر کے سی ایچ سی بھرتی کیا۔ زخمیوں کی پہچان ڈرائیور عابد حُسین ولد الطاف حُسین ساکنہ ٹانڈلہ بھٹیاس، اور جاوید اقبال ولد شمس دین ساکنہ گندو کے بطور کی گئی ہے۔پولیس اسٹیشن عصر میں اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔