سوپور+اننت ناگ //عشمقام میں ریچھ کے حملے میں 45سالہ خاتون لقمہ اجل بن گئی۔ ادھر سوپور میں ریچھ نے ایک خاتون کو زخمی کردیا۔ جمعہ کودیارو عشمقام اننت ناگ میں ریچھ نے45سالہ منیر بانو زوجہ محمد شعبان آہنگر پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ خون میں لت پت خاتون کو نزدیکی ہسپتال لایاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اس دوران جمعہ کو ہردشیوہ سوپور میں25سالہ خاتون نزدیکی علاقہ میں جارہی تھی کہ اس دوران وہاں ایک ریچھ نمودار ہوا جس نے اس پر حملہ کیا۔ خاتون کی چیخ و پکار سن کرآس پاس کے لوگ آگئے اور ڈھنڈوں اور آہنی ہتھیار لیکر ریچھ کو بھگا دیا۔ ریچھ کے حملہ میںزخمی خاتون کو فوری طور پرعلاج و معالجہ کیلئے ضلع ہسپتال سوپور پہنچایاگیا۔ اس دوران پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔