مظفر آباد// حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کو نسل چیئر مین سید صلاح الدین نے کہا کہ چھتہ بل میں جاں بحق عسکریت پسندوں نے اپنا مقدس لہو بہاکر یہ ثابت کیا کہ کشمیری قوم بھارتی فوجی طاقت کے سامنے سر جھکانے کے بجائے سر کٹوانے کو اہمیت دیتی ہے اور یہی وہ جنوں ہے جس کے سامنے دنیا کی کوئی طاقت نہ ٹک سکی اور نہ آئندہ ٹک سکتی ہے ۔انہوںنے کہا عسکریت پسند کشمیر قوم کا اثا ثہ ہیں اور نہتے عوام کا عسکریت پسندوں کی حفاظت کیلئے اپنے آپ کو خطرے میں ڈالنا اس حقیقت کا ایک واضح ثبوت ہے ۔بھارت جتنی بھی زور آزمائی کرتا ہے ،کشمیری عوام کا جذبہ آزادی اس سے اور زیادہ ابھرتا ہے ۔انہوں نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں با لخصوص ایمنسٹی انٹر نیشنل اور ہیومن رائٹس واچ سے اپیل کی کہ وہ محبوس کشمیری رہنمائوں اور کارکنوںکے صحت کی ابتر ہورہی صورتحال کی نوٹس لے کر ، محبوس رہنمائوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ادھرلشکر طیبہ چیف کمانڈر محمودشاہ نے ایک بیان میں چھتہ بل میں جاں بحق ہونے والے عسکریت پسندوں خطاب ،فیاض اور انکے ساتھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ 10گھنٹے سے زائد جھڑپ میں سی آرپی ایف کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ سمیت کئی بھارتی فوجی زخمی ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ شہادتیں جہادکالازمی حصہ ہیں۔اوراپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کے ساتھ جو تعداد اور اسلحہ دونوں میں کوئی مطابقت نہیں رکھتا جبکہ اسکے مقابلے میں ایک کلاشن کوف چند میگزین کے ساتھ دس گھنٹے تک لڑنا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ عسکریت پسند فوج سے زیادہ دلیر اور بہادر ثابت ہوئے۔محمودشاہ نے فورسز کی گاڑی سے جاں بحق کیے جانے والی عام شہری کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے ظلم وبربریت قراردیا ہے۔محمودشاہ نے حریت قائدین کی طرف سے دی گئی ہڑتال کال کی پرزورحمایت کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے بھرپورتعاون کی اپیل کی ہے۔