ڈوڈہ // بٹوت ڈوڈہ شاہراہ پر عسّر کنڈیری نالہ میں شراب کی دکان کے خلاف علاقہ کے خواتین سمیت ایک بڑی تعداد نے 2گھنٹوں تک احتجاج کیا ۔مظاہرین نعرے لگاتے ہوئے کنڈیری نالہ میں شراب کی دکان بند کرنے کی مانگ کر رہے تھے احتجاج کے دوران گاڑیوں کی آمد ورفت بھی متاثر رہی۔لوگوں نے بتایا کہ شراب فروشی کی وجہ سے ان کے بچوں پر غلط تاثر پیدا ہو رہا ہے اور لوگوں کو مشکلات در پیش ہو رہی ہیں۔ اس معاملہ میں ایس ڈی ایم عسر اور ایس ایچ او نے معامل کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے شراب کی دکان کو سیل کر دیا ۔مظاہرین نے متعلقہ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔