سرینگر//محبوبہ مفتی نے’’ جی ایس ٹی‘‘ کی منظوری کو بی جے پی کے ساتھ مل کر عزت کے ساتھ جنگ فتح کرنے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملک کو نامید نہیں کیا اور ملک نے بھی ہماری احساست و جذبات کا لحاض رکھتے ہوئے ہمیں مایوس نہیں کیا۔ قانون ساز کونسل میں اشیاء و خدمات ٹیکس کی بل کو منظوری دینے سے قبل خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا یہ تاریخی لمحہ ریاستی قانون سازیہ کیلئے ہی بلکہ پورے ملک میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم وزیر اعلیٰ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا’’مفتی محمد سعید کہتے تھے،کہ جموں کشمیر کی اسمبلی سے سے زیادہ با اختیار ہے‘‘ اور آج ہم نے دیکھا جب پورے ملک میں اس بات کا انتظار تھا کہ جموں کشمیر کی اسمبلی اس قانون کو کسی طرح پاس کریں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ 70برسوں میں پہلی بار ہوا ہے جب کسی ترمیم کو اسمبلی کے سامنے پیش کیا گیا اور اس پر بحث ہوئی۔انہوں نے کہا کہ جو قانون ملک کیلئے اچھا ہوگا وہ ریاست کیلئے قطعی خراب نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ ترامیم کو چوری چوری چپکے چپکے لاگو کرنے کا سلسلہ بھی بند ہوا اور پی ڈی پی،بھاجہا نے ایک روایت قائم کی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ سے اب چوری چوری ترامیم کو لاگو کرنے کی روایت بھی ختم ہوگئی۔وزیر اعظم ہند نریندر مودی کو’’طاقت ور،باہمت اور حوصلہ مند‘‘ شکایت قرار دیتے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اگر جموں کشمیر کو موجودہ حالات کے بھنور سے کوئی باہر نکال سکتا ہے وہ وزیر اعظم ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کے اطلاق پر کچھ لوگوں نے خدشات طاہر کیں تھے،تاہم ریاستی اسمبلی نے جس قرارداد کو پاس کیا ،اس میں کوئی پھیر بندل نہیں کیا گیا اور ایک بھی لفظ کو تبدیل نہیں کیا گیا۔بی جے پی کی قصیدہ خوانی کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ عمل ایجنڈا آف الائنس کی ضمانت ہے،جس میں کہا گیا تھا کہ ریاست میں جوں کی توں پوزیشن کو بحال رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے امتحان کے وقت یہ ثبوت پیش کیا کہ وہ اپنے واعدے پر قائم ہے۔ انہوں نے ماضی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسی ایوان میں ایک اور قرارداد(’آٹانومی) کو بھی منظور کیا گیا،تاہم اس کا حشر کیا ہوا وہ سب کو معلوم ہے۔ انہوں نے کہا ’’ ہم نے ملک کو نامید نہیں کیا اور ملک نے بھی ہمیں نامید نہیں کیا‘‘ جبکہ وزیر اعظم ہند نے ریاستی عوام کی خواہشات اور احساست کا پاس رکھا۔ مفتی محمد سعید کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرحوم ہمیشہ کہتے تھے’’ جو پارلیمنٹ نے ہم کو دیا ہے اگر اس کو تحفظ فرہم کیا جائے وہ اس ملک میں سب سے بڑی آزادی ہے‘‘۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کچھ کھویا ہوا ہم کو کچھ واپس مل گیا۔انہوں نے کہا’’ بی جے پی کے ساتھ ملک کر ہم نے عزت کے ساتھ اس جنگ میں فتح حاصل کی۔ سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفرحسین بیگ اور ریاستی وزیر خزانہ کا جی ایس ٹی لاگو ہونے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ مظفر حسین بیگ نے بہترین مشاورت سے نوازا جبکہ ایسی تجویز پیش کی ،کس طرح ریاست کی خصوصی پوزیشن کو متاثر کئے بغیر جی ایس کا نفاذ عمل میں لایا جاسکتا ہے۔