سرینگر//لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک نے اپنے رفیق اور دوست عرفان حسن کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ موصوفہ کی وفات کی اطلاع ملتے ہی یاسین ملک جواہرنگر پہنچے اورمرحومہ کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔ یاسین ملک نے گھر جاکر لواحقین بشمول عرفان حسن کو پُرسا دیا ۔ اس موقعہ پر موصوفہ اور ان کے خانوادے کی سماجی خدمات کو خراج تحسین ادا کرتے ہو ئے یاسین ملک نے مرحومہ کی جنت نشینی اورغمزدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل و جزیل کی دعا کی۔