سرینگر//آج عرس ختلان حضرت شاہ ہمدانؒ پوری وادی میں منایاجارہا ہے۔ اس روز حضرت شاہ ہمدانؒ 6ذ ی الحج الحرام کو پکھلی آزاد کشمیر میں وفات پاکروصیت کے مطابق پورے 6مہینے طویل سفر کے بعد ختلان قلاب تاجکستان میں سپرد خاک کئے گئے۔ اس تناظر میں وادی بھر میں اوراد واذکار و اس روز کی اہمیت پر علمائے کرام بیان کرتے ہیں۔ اس سلسلہ میں انجمن حمایت الاسلام کے اہتمام سے قبل از نماز جمعہ خانقاہ اکملیہ حول اور بعد معمولات خانقاہ معلی سرینگر میں انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمدقانونگو کرامت شاہ ہمدانؒ کے روحانی وعلمی پس منظر پر بیان کرینگے۔