سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور کارگذار صدر عمر عبداللہ نے عرس حضرت شاہ قاسم حقانیؒ فتح کدل سرینگر پر ریاست کے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت حقانی صاحبؒ کی تعلیم ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں کو عظیم الشان مرتبہ عطا کیا اور اُنؒ کی تعلیم جو قرآن اور حدیث پر مبنی ہے۔ ڈاکٹر فاروق نے دعا کی اللہ تعالی بزرگان دین کی تعلیم پر ہمیں چلنے کی توفیق عطا کریں۔پارٹی کی سینئر لیڈر و مقامی ایم ایل اے شمیمہ فردوس نے بھی عرس پر مبارکباد پیش کی ہے۔