بارہمولہ // خانپورہ میں درگاہ حضرت سید محمد جانباز ولی ؒکا 599 واں عرس مبارک جمعہ کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔آستانہ عالیہ پر اطراف و اکناف سے آئے ہزاروں کی تعداد میں زائرین نے جمعہ نماز ادا کی اور بعد از نماز سیعد جانباز ولیؒ کے تبروکات نشان دہی کی گئی اور زائرین فیضیاب ہوئے جبکہ ہر نماز کے بعد تبروکات کی نشاندہی کی گئی ۔ضلع انتظامیہ نے عرس پاک کے دوران زایئرین کی سہولیات کے لئے ہر قسم کے بنیادی سہولیات بہم رکھے گئے تھے جس میں آستان عالیہ کے ارد گرد روشنی کا خاص انتظام کے علاوہ پانی کا معقول سپلائی صفائی ستھرائی بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ جانباز اکیڈمی ؒ نے بھی زایئرین کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔خاص کر زایئرین کو شب خوانی اور نماز پنجگانہ دوران گرم پانی رہنے کی جگہ بھی شامل ہے۔جانباز اکیڈمی کے صدر عبدالمجید آخون نے اس موقعہ پر ضلع انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے معقول انتظامات کئے تھے اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی اس سے بہتر انتظامات کئے جائیں گے ۔اس دورانمتولی درگاہ خورشید احمد شاہ نے زائرین سے خطاب کے دوران وقف بورڑ کی سخت الفاظ میں نکتہ چینی کرتے ہوئے الزام عائد کیاکہ زیارت کی تعمیر و ترقی اوراسے وسعت دینے میں پوری طرح سے ناکام ہوا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ اگر چہ بورڑ سالانہ درگا ہ سے کروڑوں روپے بطور نذرونیاز وصول کرتا ہے تاہم درگاہ کی تعمیرو ترقی پر کوئی دھیان نہیں دے رہا ہے ۔ اس موقعہ پر مولانا عبدالخالق نوری امام و خطیب درگاہ، جانباز اکاڈمی کے عبدالمجید آخون اور غلام حسن بھی موجود تھے ۔