بغداد// عراق کے صوبہ صلاح الدین میں ہفتہ کو د اعش کے شدت پسندوں کے دو حملوں میں 6 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ صوبائی پولیس کے ترجمان محمد البازی نے بتایا کہ اتوار کی علی الصبح داعش کے شدت پسندوں نے بغداد سے 75 کلومیٹر شمال میں تلذھب گاؤں میں ایک پولیس چوکی پرفائرنگ کی، جس میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ۔انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ داعش کے شدت پسندوں نے صوبے کے مشرقی حصے متی بیجا میں صبح ایک پولیس چوکی پر حملہ کیا، جس میں تین پولیس اہلکا ر ہلاک ہو گئے اور ایک زخمی ہو گیا ۔ یہ علاقہ طویل عرصے سے صلاح الدین صوبے کے مشرقی علاقوں میں داعش مخالف فوجی مہم کے باوجود شدت پسندوں کا گڑھ بنا ہوا ہے ۔