جموں//دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے وزیر عبدالحق نے یہاں سول سیکرٹر یٹ میں لا ٔ محکمہ کی تجدید شدہ لائبریری کا افتتاح کیا۔ اس لائبریری میں اَپ ڈیٹیڈ ای لائبریری بھی شامل ہے جس میں ایک بٹن دبانے پر عدالت کے حکمنامے دستیاب ہوں گے ۔وزیر موصوف کے ہمراہ لا ٔ سیکرٹری عبدالمجید بٹ ، ایڈیشنل لأ سیکرٹری اچل سیٹھی اور محکمہ کے کئی دیگر افسران بھی تھے۔لائبریری کا افتتاح کرنے کے بعد وزیر موصوف نے کہا کہ اس لائبریری کی بدولت متعلقین کو ملک کی کسی بھی عدالت کا ہر نئے حکمنامے کے بارے میں جانکاری دستیاب ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ کتابوں کی مینول براوزنگ اور کیس سے متعلق تحقیق کرنے میں کافی وقت لگ جاتا تھا اور عدالتی کاروائی میں بھی تاخیر ہوجاتی تھی۔ انہوںنے کہا کہ ای وسائل کی دستیابی سے اب عدالت عظمیٰ اور ہائی کورٹس کی تازہ ترین جج منٹس حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے ای لائبریری کو شکایات حل کرنے کے نظام کے لئے کلیدی اہمیت کا قرار دیا ۔ عبدالحق خا ن نے افسروں کو ہدایت کہ وہ ریکارڈس کی ڈیجیٹائزیشن کریں ۔انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی کے چلتے ہمیں ڈیجیٹل ورلڈ کی طرف منتقل ہونا چاہیئے تاکہ عام لوگوں کو آسانی ہوسکے ۔ انہوں نے اس لائبریری کی مزید اَپ گریڈیشن کے لئے ہر ممکن مدد دینے کا یقین دلایا ۔