تھنہ منڈی//ایڈیشنل موبائل مجسٹریٹ تھنہ منڈی نے سابق ایس ایچ او تھنہ منڈی کو عدالت کی حکم عدولی کرنے پر کچھ دیر کے لئے جو ڈیشل کی تحویل میں رکھا۔ بعد ازآں انہیں ضمانت پر رہاکیاگیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ تھنہ منڈی کے علاقہ مجہور سے تعلق رکھنے والے شبیر احمد نامی شخص نے ایڈیشنل موبائل مجسٹریٹ تھنہ منڈی میں عرغی پیش کی جس میں شکایت کی گئی تھی کہ محکمہ مال نے اسکے ریکارڈ کے ساتھ چھیڑ خوانی کی ہے ۔عدالت نے سابق SHO تھنہ منڈی کوہدایت جاری کی تھی کہ محکمہ مال کے ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے تاہم اس کام میں تاخیر کی گئی ۔اس پرعدالت نے سابق ایس ایچ او تھنہ منڈی جو اس وقت ایس ایچ او سندر بنی تعینات ہیں ،کو عدالت میں حاضر ہونے کے لئے سمن نکالے اور عدم حاضری پرعدالت ان کے خلاف بلا ضمانتی وارنٹ جاری کئے گئے۔پیر کے روز عدالت میں حاضر ہونے کے بعد عدالت نے ایس ایچ او کو عدالت کی حکم عدولی پر کچھ دیر کے لئے جوڈیشل تحویل میں بھیج دیا۔بعد ازآں وکیل نے ضمانت پر رہا کروایا۔