عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//وادی کے ٹریول شعبے میں معرف نام سٹے پیٹرن نے عالمی یوم سیاحت کے موقعہ پرطلاب کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اس کامقصد وادی میں سیاحتی شعبے میں نئی روح پھینکناتھااور مستقبل میں اس شعبے کے لئے لازمی لیڈروں کوپروان چڑھانا تھا۔ اس سال کشمیر میں عالمی یوم سیاحت کاموضوع ’سیاحت اور سبزسرمایہ کاری‘ہے۔یہ موضوع سیاحت میں مبنی پر ہدف سرمایہ کاری کی اہمیت کواجاگر کرتا ہے تاکہ روزگار کے مواقع پیداکئے جائیں،ماحول کاتحفظ فراہم کرکے مستحکم ترقی کویقینی بنایا جائے۔