سرینگر//ریاستی حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو آفیسر کی ایک اطلاع کے مطابق عبوری منتخب عازمین حج 2018 کو 31جنوری 2018ء تک 81ہزار روپے کی رقم جمع کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ یہ رقم حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.in پر آن لائین جمع کی جاسکتی ہے۔ عازمین سٹیٹ بنک آف انڈیا کے اکائونٹ نمبر32175020010یا یونین بنک آف انڈیا کے اکائونٹ نمبر318702010406009میں جمع کرسکتے ہیں۔ایگزیکٹیو آفیسر نے کہا کہ جو منتخب عازمین کل رقم کی پہلی قسط جمع کرنے میں ناکام ہوں گے اُن کا عبوری انتخاب کالعدم سمجھاجائے گا۔آفیسر مذکورہ کے مطابق ہر عازم کو ایک مقرر کردہ فارم کے مطابق طبی سند جمع کرانا ہوگی۔یہ فارم حج کمیٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے اوراس کو 31جنوری تک پے اِن سلِپ کے ساتھ جمع کرنا لازمی ہے۔