ممبئی//عروس البلاد ممبئی سے اللہ کے مہمانوں کاپہلاقافلہ آج یہاں کے شیواجہ مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہاو، اس موقع پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور وحج مختار عباس نقوی نے کہاکہ یہ ہندوستان کی تاریخ کا ایک اہم دور یے جب عازمین حج بلا سبسڈی سے حج کریں گے جبکہ امسال ایک لاکھ 75 ہزار ہندوستانی فریضیہ حج ادا کریں گے، کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دو برس میں حج کوٹہ میں 40ہزار کا اضافہ کردیا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ فی الحال حج کیسفر پر جی ایس ٹی کا کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔کیونکہ حج کمیٹی نے ایسے اقدامات کیے ہیں کہ لوگ کم سے ک۔ خر، پر حج کا سفر کرسکیں۔وزیر برائے اقلیتی امور نے ایک بار پھر اعلان کیا کہ وزیر نقل وحمل نتن گڈکری نے وعدہ کیا ہے کہ 2019 میں عازمین حج کے لیے دو بحری جہازوں کی سہولت سفر کے لیے فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر ریاستی حج کمیٹی کے سابق چیئرمین اورمرکزی حج کمیٹی کے ممبر ابراھیم بھائی جان نے مرکزی وزیر مختار عبا س سے حج پر سے جی ایس ٹی کو فوری طور پر ہٹادیا جائے۔آج صبح ممبئی ایئرپورٹ پر پہلی فلائٹ کے مسافروں کو الوداع کہنے کے لیے ایک پْروقار تقریبکا انعقاد کیا گیا، جس میں ابراھیم بھائی جاننوازاگیا۔حشمت پرکار نے آغاز میں عازمین حج کا استقبال کیا اور وزیر موصوف کے ہاتھوں عازمین حج کو گلدستہ اور جائے نماز دی گئی۔مہاراشٹر کے وزیرتعلیم ونود تاوڑے، ایم حسین دلوائی چیف ایگزیکٹو افسر مقصود خان، بی جے پی ممبئی کے صدر اشیش شیلار، فلائٹ کی شیڈولنگ کے سربراہ حشمت پرکار اور سی ای اوکو بہترین کارکردگی کے لیے اعزاز سے نوازاگیا۔سابق وزیر اور ایم۔ایل اے عارف نسیم خان نے مطالبہ کیا کہ حجاج کرام۔کوزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائے۔