سرینگر/ /قانون سا ز کونسل کے رکن ظفر اقبال منہاس کو جموں وکشمیر اکیڈ می آ ف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کا نائب صدر نا مزد کیا گیا۔اکیڈ می کی صدر محبوبہ مفتی نے ظفر اقبال منہاس کو اس عہد ے کے لئے اُن کی نا مزد گی کو منظوری دی ہے۔ اس بات کا فیصلہ اکیڈ می کے جنرل کو نسل میٹنگ میں لیا گیا۔ اکیڈ می آ ف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کے سیکریٹری ڈاکٹر عزیز حاجنی نے ظفر اقبال منہاس کو اکیڈ می کا نائب صدر نا مزد کرنے پرمبار کباد پیش کی ہے۔