رام بن/سٹوڈنٹس کی کُلہم ترقی کے لئے غیر نصابی سرگرمیاں لازمی ہیں۔ان باتوں کا اظہار رام بن کے ممبر قانون ساز اسمبلی نیلم کمار لنگھے نے آج یہاں ایک نجی سکول سن رائز پبلک سکول کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب پر بطور مہمان خصوصی تقریر کرتے ہوئے کیا،جو کہ سکول کی جانب سے دوسرا کوئیز مقابلہ پروگرام تھا۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں اُنہوں نے طلباء کو منشیات اور دیگر سماج دشمن کارروائیوں سے دور رہنے کی تلقین کی اور منشیات سے مبرا ایک سماج بنانے میں آگے آنے کی اپیل کی۔ اس موقعہ پر انہوں نے سرکار کی جانب سے خواتین،بچوں او ر سماج کے کمزور طبقوں کی بھلائی کے لئے شروع کی گئی سکیموں کا ذکر کرتے ہوئے سکول کی جانب سے کوئیز پروگرام منعقد کرنے کی بھی سراہنا کی اور کہا کہ اس سے سٹوڈنٹس کے علم میں اضافہ ہوگا۔ دریں اثنا ممبر اسمبلی نے تاتسورو علاقہ میں خواتین کے لئے سکل ڈیولپمنٹ سنٹر کا اعلان کیا ۔اُنہوں نے سندگلی میں تعمیر شدہ سکولی عمارت پر ہو رہی کام کا بھی معائینہ کیا ۔بعد ازاں اُنہوں نے کوئیز مقابلہ میں شرکت کرنے والے سٹوڈنٹس میں مٹھائیاں تقسیم کیں۔