سرینگر// وادی میں دوسرے روز بھی موبائل انٹر نیٹ اور براڈبینڈ سروس معطل رہی جس کے نتیجے میںسرکاری دفاتر اور نجی اداروں سمیت عام انٹرنیٹ صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں ۔انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ خدمات معطل رہنے سے اخبارات کی اشاعت میں بھی پریشانیاں پیش آرہی ہیں جبکہ تاجروں اور طلباء کو بھی سخت نقصانات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے ۔واضح رہے کہ 2016کی عوامی ایجی ٹیشن کے دوران انٹر نیٹ پوسٹ پیڈ سروس 68دنوں تک بند رہی تاہم پوسٹ پیڈ موبائل سروس کو 6ماہ تک بند رکھا گیا تھا 30جنوری کو اگرچہ پرپیڈ سروس کو وادی میں بحال کیا گیا تاہم 2ماہ تک بند رہنے کے بعد اس سروس کو ضمنی لوگ سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران امن وقانون کی صورتحال کو مدر نظر رکھتے ہوئے ریاستی سرکار نے ایک مرتبہ پھر بند کر دیا اور اس طرح وادی میں دوسرے روز بھی انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ سروس بند رہی۔ سروس بند رہنے کے نتیجے میں جہاں اخبارات سے وابستہ عملے کواخبارات نکالنے کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ طلاب بھی بے حد پریشانی میں مبتلا ہیں۔وادی میں شائع ہونے والے اخبارات سے وابستہ کئی ایک صحافیوں نے بتایا کہ انہیں پچھلے دو دن سے سروس کے بند رہنے کے سبب انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔جبکہ اخبارات کی اشاعت پر بھی کافی اثر پڑا ہے۔