نئی دلی//طلاق ثلاثہ کو مجرمانہ نوعیت کا اقدام قرار دئیے جانے کیلئے مرکزی سرکار کی طرف پیش کی گئی بل لوک سبھا میں اکثریت سے منظور ہونے کے بعد اب سوموار کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا(راجیہ سبھا )میں پیش کی جائے گی تاہم وہاں اسے یہ بل منظور کرانے کیلئے درکار حمایت میں مشکل پیش آسکتی ہے۔مسلم خواتین(شادی بیاہ میں تحفظ)بل2018کے نام سے سرکار کی طرف سے پیش کی گئی بل اب سوموار کو راجیہ سبھا میں پیش کی جائے گئی۔تاہم ایوان بالا میں حزب اختلاف کو ہی اکثریت حاصل ہے جبکہ مرکز کی حامی سمجھے جانے والی اے آئی اے ڈی ایم کے نے بھی اس قانون سازی کی مخالفت کی ہے ۔واضح رہے کہ لوک سبھا میں حزب اختلاف نے یہ موقف اختیار کیا کہ اس بل کو منتخب کمیٹی کو بھیجا جائے ۔یاد رہے کہ ایک برس قبل بھی اس بل کو لوک سبھا میں منطور کیا گیا تھا لیکن راجیہ سبھا میں حزب اختلاف نے اسے منظور نہیں ہونے دیا