سرینگر// پیپلز کانفرنس چیئر مین سجاد غنی لون نے ریاستی انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جموں کشمیر میںخود کو انتظامی معاملات تک ہی محدود رکھے اور مستقل شہریوں کی اسناد اور جموں کشمیر بنک کے موجودہ ڈھانچوں اور طریقہ کار میں کوئی بھی تبدیلی نہ لائے۔ سماجی رابطہ گاہ ٹیوٹر پر اپنا پیغام درج کرتے ہوئے سجاد غنی لون نے تحریر کیا’’گورنر انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ خود کو بنیادی گورننس تک محدود رکھے۔پشتینی باشندے کی اسناد اور جموں کشمیر بنک میں کوئی بھی ساختی تبدیلی نا قابل قبول ہوگی‘‘۔انہوں نے مزید تحریر کیا’’اپنی توانائیوں کو دئیے گئے حدود میں ہی خرچ کریں،جو کہ اتفاق سے آپ نہیں کر رہے ہیں،مہربانی کرکے نئے مشکلات کو جنم نہ دیں۔‘‘