رام بن //ریاست بھر میں این ایچ ایم ایم ایمپلائز کی جاری ہڑتال کے سلسلہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن نے پیر کے روز ضلع ہسپتال کا دورہ کرکے مریضوں کو فراہم کی جارہی سہولیات کا جائزہ لیا اور ضلع ہسپتال میں جاری مختلف تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقعہ پر موجود دیگران کے علاوہ چیف میڈیکل افسر رام بن ڈاکٹر سیف الدین خان، میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر ڈی وی سنگھ اور دیگر سینئر ڈاکٹر صاحبان بھی شامل تھے۔ڈی سی نے ہسپتال کے او پی ڈی اور آئی پی ڈی بلاکوں کا طویل دورہ کرکے مریضوں ، ڈاکٹرں،نیم طبی عملے اورطلاب کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ہسپتال کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی نے محکمہ صحت کے اہلکاروں سے بہتر صحت وصفائی کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ سے مریضوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع ہسپتال کی تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد جاری تعمیری کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ضلع میں بہتر و جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے انہوں نے افسروں سے تعمراتی کاموں کو فوری طور مکمل کرنے کی ہدایت دی۔