سرینگر//سیکورٹی فورسز نے جمعرات کو دعویٰ کہ انہوں نے شمالی ضلع کپوارہ میں جیش سے وابستہ دو جنگجوﺅں کو ایک آپریشن کے دوران گرفتار کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق ایک مصدقہ اطلاع کے بعد فورسز نے ضلع کپوارہ میں ایک خصوصی آپریشن کے دوران جیش کے ساتھ وابستہ دو جنگجوﺅں کو گرفتار کیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی ہے تاہم بتایا گیا ہے کہ اُن سے ایک اے کے47بندوق، ایک میگزین، دو گرینیڈ،30گولیاں اور سات لاکھ روپے نقد بر آمد کئے گئے ہیں۔
گرفتار شدگان سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔