جموں// جموں و کشمیر پولیس نے منگل کی صبح ضلع کٹھوعہ کے لکھن پور میں ایک کورونا ٹیسٹ سینٹر کے نزدیک افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک کمسن لڑکے کو حراست میں لے لیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ لکھن پور میں ایک کورونا ٹیسٹ سینٹر کے نزدیک افغانستان سے تعلق رکھے والے ایک 16 سالہ لڑکے کو حراست میں لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ نوجوان کی شناخت اس کے پاس پورٹ سے منکشف ہوئی۔