حسین محتشم
پونچھ//ضلع پونچھ کی ہاکی کے کھلاڑیوں میں اس وقت خوشی کی لہر دوڑ پڑی جب بابا بندہ سنگھ بہادر ہاکی کلب کے تین کھلاڑیوں کو دوسری ہاکی انڈیا نارتھ زون چیمپئن شپ کے لیے منتخب کیا گیا۔ مہیشور شرما، ترنجوت سنگھ، اور گمن پریت سنگھ آئندہ جونیئر نارتھ زون قومی چیمپئن شپ میں ہاکی جموں و کشمیر ٹیم کی نمائندگی کریں گے، جو کہ یکم سے 8 جولائی تک اتر پردیش کے جھانسی میں ہونے جارہی ہے۔ بی بی ایس بی کلب پونچھ کے کوچز اور انتظامی کمیٹی نے جموں و کشمیر ہاکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بار کی جموں کشمیر کی ٹیم جو ہے وہ بہتر کارکردگی دکھائے گی اس کی وہ امید رکھتے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پونچھ کی ہاکی ہمیشہ سے بہتر کارکردگی دکھاتی رہی ہے اس بار بھی امید ہے کہ جو تین نوجوان یہاں سے کامیاب ہوئے ہیں وہ اپنی بہتر کارکردگی کرنے کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے شامل ہونے والے کھلاڑیوں کے والدین اور تمام پونچھ کی عوام کو مبارکباد پیش کی۔