پونچھ//جموں کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سکھی نامی ڈھوک میں سیزنل سکول میں تعینات ایک استاد نے ایک12سالہ کمسن طالبہ کی مبینہ طور عصمت دری کی جس کے بعد مذکورہ استاد کو گرفتار کیا گیا۔
سٹیشن ہاوس آفیسر( ایس ایچ او) تھانہ لورن وید پرکاش نے کشمیر عظمی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 11جولائی کو کمسن بچی کے والدین نے ملزم استاد کے خلاف پولیس تھانہ لورن میں رپورٹ درج کرائی جس کے بعدمذکورہ پولیس تھانہ میں کیس زیر ایف آئی آر20 درج کرکے ملزم استاد کو گرفتار کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے کمسن بچی کی میڈیکل چانچ بھی کروائی ہے جس کی رپورٹ ابھی آنی ہے۔