پلوامہ//جنوبی ضلع پلوامہ کے کاکا پورہ میں پولیس نے ہفتے کودرخت سے لٹکی ایک56سالہ شہری کی لاش برآمد کرلی۔مقامی ذرائع کے مطابق یہ لاش عبد الغنی ڈار ساکن لری بل کاکا پورہ کی تھی جو حال ہی میں لاپتہ ہوا تھا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گاوں میں2اپریل کے روزجو تین جنگجو فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی میں جاں بحق ہوئے تھے، انہوں نے عبد الغنی کے ہی مکان میں پناہ لے رکھی تھی۔مہلوک کے بیٹے کو معرکہ آرائی کے دن ہی گرفتار کیا گیا اور وہ ابھی تک پولیس کی تحویل میں ہے۔
واقعہ کے حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے پانپور ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ واقعہ کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں سرا سیمگی پھیل گئی جبکہ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔