بڈگام // ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) چیئرمین بڈگام نذیر احمد خان نے ضلع میں ترقی کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس طلب کیا۔انوہوں نے کہا کہ 2112 منظور شدہ کاموں میں سے 1593 کاموں کو انتظامی طور پر منظور کیا گیا ہے ، 1347 کاموں کیلئے ٹینڈرنکالے گئے ہیں جن میں سے 420 کام تفویض کیے گئے ہیں اور 57 کام مکمل ہو چکے ہیں۔پی ڈی ڈی میں 307 کاموں کے ٹینڈر نکالے گئے ہیں۔ 86 لائیو ٹینڈرنگ کے تحت ہیں۔ لیبر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے طلباء کے مستحقین کیلئے آج تک 2.95 کروڑ تقسیم کیے گئے ہیں۔جل شکتی محکمہ کے تحت کل 117 کاموں میں سے 107 کام تفویض کئے گئے ہیں اور اب تک 96 کاموں کے ٹینڈر ہو چکے ہیں۔سماجی بہبود کے شعبے میں کل 61000 مستحقین رجسٹرڈ ہیں اور مختلف اسکیموں کے تحت فوائد حاصل کر رہے ہیں۔مستحقین کو ویل چیئراوردیگرآلات کی فراہمی سے چیئرمین کو آگاہ کیا گیا۔چیئرمین نے محکموں کے کردار کو سراہا اورامید ظاہر کی کہ غریبوں کو فائدہ پہنچانے پر زیادہ توجہ دی جائے۔اجلاس میں ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبران ، اے ڈی ڈی سی ، اے سی ڈی ، اے سی پی ، ڈی ایس ڈبلیو او بھی شریک تھے۔ انجینئر پی ڈی ڈی ، عملدرآمد کرنے والی ایجنسیوں کے شرکاء اور دیگر متعلقہ افسران و اہلکارموجود تھے۔