سری نگر//مشن ڈائریکٹر جموںوکشمیر رورل لائیو ہڈس مشن ڈاکٹر سیّد سحرش اصغر نے جے کے آر ایل ایم ( اُمید ) کے اَفسران کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کی تاکہ 30 ؍ ستمبر 2021ء تک 11ہزار ایس ایچ جی کی تشکیل کے لئے چیف سیکرٹری کی ہدایات پر عمل در آمد پر تبادلہ خیال کیا جائے۔اِس موقعہ پر مشن دائریکٹر نے اَفسران سے کہا کہ وہ مشن موڈ پر کام کر کے وقت پر اہداف حاصل کریں ۔اُنہوں نے اُنہیں یقین دِلایا کہ ان کے حصول کے لئے ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔مشن ڈائریکٹر نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ دیہی معیشت کے لئے مختلف تجارتی سرگرمیوں کی نشاندہی کریں اور ضروری تربیت فراہم کرنے اور پسماندہ دونوں سے روابط قائم کرنے کا عمل شروع کریں۔ڈاکٹر سحرش نے تیار مارکیٹ فراہم کرنے اور ایس ایچ جی مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے اَفسران پر زوردیا کہ وہ ضلعی اِنتظامیہ کے تعاون سے مستقل جے کے آر ایل ہاٹس ضلع سطح پر قائم کریں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ایس ایچ جی کودیہی تیار مارکیٹ فراہم کرنے اور ایس ایچ جی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے ڈاکٹر سحرش نے عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مستقل جے کے آر ایل مہاستات ضلعی سطح پر قائم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایچ جی کو رورل ہاٹس میں روٹیشن کی بنیاد پر تعینات کیا جانا چاہیئے۔ایم ڈی نے اَفسران کو مزید ہدایت دی کہ وہ بینک برانچوں کی نشاندہی کریں جہاں کریڈٹ لنکیج 50 سے زیادہ لون اکائونٹس ہیں۔ اِس طرح کے اکائونٹس کو برانچ سطح پر بینک سخیوں کی شمولیت کے ذریعے سپورٹ کیا جائے گا۔ یہ بینک سخی ایس ایچ جی ممبران کو مختلف بینکنگ سہولیات اور سماجی تحفظ کی سکیموں سے فائدہ اُٹھانے میں مدد کریں گے۔اَفسران نے دیہی خواتین کو متحرک کرنے اور ان کو ایس ایچ جی میں شامل کرنے کے عمل کے منصوبے پر مزید تبادلہ خیال کیا ۔میٹنگ میں ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر کشمیر رِیاض احمد بیگ ، اُمید کے سٹیٹ پروجیکٹ منیجر اور مشن کے دیگر اَفسران نے شر کت کی۔