جموں// پولیس نے جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر منگل کے روز ایک زنگ آلود ٹینک شکن سرنگ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایس ایس پی سانبہ راجیش کمار نے بتایا کہ ضلع سانبہ کے گلی یارڈ گاو¿ں میں بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) اہلکاروں نے ایک زنگ آلود اینٹی ٹینک سرنگ بر آمد کی۔
انہوں نے کہا کہ اس سرنگ کو معمول کے اینٹی سرنگ آپریشن کے دوران بر آمد کیا گیا اور ایسا لگتا ہے کہ اس کو مون سون موسم کے دوران وہاں زیر زمین رکھا گیا ہو۔