مہور//ضلع ریاسی کے الگ الگ مقامات سے لوگوں نے شکایت کی کہ وہ عید پر بھی راشن سے محروم رہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے راشن کارڈوں میں تبدیلی کی وجہ سے غریب لوگ سخت پریشانی میں مبتلا ہے۔گلابگڑھ سے غریب عوام کا کہنا ہے راشن کارڈوں میں تبدیلی کے دوران BPL صارفین کو APL میں ڈالا گیا ہے اور APL صارفین کو BPL میں جو انتہائی افسوسناک ہے کئی صارفین کے نام ہی موجود نہیں ہیں۔ادھر نہوچ اور دیول سے لوگوں نے کشمیر اعظمیٰ کو بتایا اگرچہ وہ راشن سٹور پر راشن لینے کیلئے گئے لیکن ڈیلر کے فہرست میں نام نہ ہونے کی وجہ سے انہیں خالی ہاتھ گھر لوٹنا پڑا۔سب ڈویژن مہور کے الگ الگ مقامات سے لوگوں نے شکایت کی ہے راشن کارڈوں میں تبدیلی کی وجہ سے لوگ سخت پریشان ہے۔لوگوں نے یہ بھی شکایت کی ہے اگرچہ ڈیلروں کو مقامی گاؤں میں راشن دینا ہوتا ہے لیکن نامعلوم وجوہات کے بنا پر ڈیلر مقامی آبادی کو کئی کلومیٹر دوری پر راشن دیتے ہیں جس کے باعث لوگوں کو کئی کلومیٹر پیدل سفر طے کر کے راشن لانا پڑتاہے۔دریں اثناء تحصیل ارناس کے جڈا کے لوگوں نے شکایت کی ہے انہیں راشن سٹور پر ناقابل استعمال آٹا دیا گیا۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے اگرچہ انہیں عید پر راشن دیا گیا لیکن آٹا اتنا غیر معیاری کہ اسے جانوار بھی نہیں کھا پائیں گے۔مقامی لوگوں نے حکومت سے مانگ کی ہے اس معاملہ کی تحقیقات کی جائے۔