سرینگر:حکام نے بدھ کو بتایا کہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کی تحصیل سندر بنی کے دادل گاو¿ں میں فورسز کے کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا ۔
دفاعی ذرائع کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب میں سیکورٹی فورسز کے ذریعہ شروع کیے گئے آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے تبادلہ میں ایک فوجی اہلکار معمولی زخمی ہوا جسے وہاں سے منتقل کیا گیا ہے۔
گاو¿ں داددال جہاں یہ آپریشن جاری ہے، تھانہ سندربنی کے علاقے میں آتا ہے اور لائن آف کنٹرول کے ساتھ واقع ہے۔
منگل کے روز فوج اور مقامی پولیس نے مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاعات کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن کا آغاز کیا تھا۔