سرینگر//پولیس نے راجوری ضلع میں ایک سرپنچ کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے 750 گرام چرس برآمد کی ہے۔
حکام کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے اطلاع دی کہ کیری سیکٹر کے چلاس ڈنگی کے سرپنچ محمد لیاقت ولد محمد رشید کو کل رات گرفتار کیا گیا۔
سرپنچ کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے ، ایک پولیس افسر نے جی این ایس کو بتایا کہ دفعہ 8/21/22 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس (ایف آئی آر نمبر 79/2021) درج کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کی گئی ہے۔