کشتواڑ/ضلع انتظامیہ کشتواڑ کی جانب سے ڈاکٹر بی آر امبید کر کی سالگرہ بطور یوم آئین نہایت ہی شان و شوکت سے منانے کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقعہ پر منعقدہ تقریب پر ایڈشنل ڈپٹی کمشنر کستوری لعل نے ملازموں کو تمہید (Preamble ) پڑھایا ۔اس موقعہ پر انہوں نے اپنے خطاب میں ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا نے معمار آئین ڈاکٹر امبید کر کی خدمات کو یاد کیا جو انھوں نے ملک کے کمزور و غریب طبقہ کی بھلائی کے لئے کئے ہیں۔انہوں نے آئین اور بنیادی حقوق ،سماجی، اقتصادی اور سیاسی انصاف پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ بابا امبید کر نے ہمیں سماج کے کمزور و غریب طبقوں کی بھلائی کے لئے کام کرنے کی ترغیب دی اور سماج کے ہر ایک طبقہ کو یکسان مواقعے فراہم کرنے کے لئے مناسب اقدام کرنے پر زور دیا۔ ڈی سی نے 26 نومبر کو بطور ”یوم قانون “ منانے پر بھی روشنی ڈالی اور اجتماع سے سماج کے کمزور طبقوں کی بھلائی کے لئے قائم کی گئی سکیموں کا استفادہ اُٹھانے کو کہا ۔انہوں نے اجتماع کو اپنے حقوق اور فرائض کی جانکاری حاصل کرنے کو بھی کہا ۔