سرینگر//صورہ میں پولیس نے قمار بازوں کے اڈے پر چھاپہ ڈالکر5 قماربازوںکو گرفتارکیا۔ تھانہ پولیس صورہ کی پولیس پارٹی نے ایس ایچ او صورہ انسپکٹر ایاز گیلانی کی سربراہی اور ایس ڈی پی او حضرت بل رمیز رشید بٹ کی ہدایات پر شیخ محلہ صورہ میں قمار بازوں کے ایک اڈے پہ چھاپہ ڈال کر 5 قماربازوں گلزار احمد گنائی ، عبدالمجید بابا ، محمد یوسف شاہ ، امتیاز احمد گنائی ،عبدالحمید گنائی کو گرفتار کیا ۔پولیس نے داوَ پر لگائے گئے 11,920 روپے اورتاش کے پتے برآمدکئے۔ پولیس نے ان کے خلاف کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔