نیو یارک // اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل بھارت اور پاکستان کے مابین جاری صورتحال پر کڑی نگاہ بنائے ہوئے ہیں۔ ترجمان سٹیفن ڈیوجرک کا کہنا ہے کہ یو این سربراہ اور دیگر دفتری عملہ دونوں ممالک کی قیادت کے ساتھ مختلف سطحوں پر رابطے میں ہیں، ہم صورتحال پر برابر نظر رکھے ہوئے ہیں اور دونوں اطراف کی قیادت کے لیے ہم ہر وقت دستیاب ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ معاملات کو مفاہمت کے ذریعے سلجھانے کے لیے ہم دونوں ممالک کے لیے ہر وقت دستیا ب ہے۔ایک سوال کے جواب میں سٹیفن ڈیوجرک کا کہنا تھا کہ ہم لائن آف کنٹرول پر دونوں اطراف کی صورتحال کو گہرائی سے دیکھ رہے ہیں اور معاملات کو مفاہمت کے ذریعے ایڈرس کرنے کے لیے ہم ہر وقت تیار ہے۔