سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر نے صوبہ کے 9اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ بیان کے مطابق 6اور7فروی کو صوبہ کشمیر کے9اضلاع جن میں بانڈی پورہ، بارہمولہ، اننت ناگ، کولگام، بڈگام، کپوارہ، گاندربل، لیہہ اور کرگل میںبرفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ ان تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ لوگوں کو تودے گر آنے کی جگہ پر جانے کی اجازت نہ دیں۔