سرینگر//صوبائی کمشنرکشمیر کی ہدایت پر لیگل میٹرالوجی محکمے کی ایک ٹیم نے شہر سرینگر کے سیدہ کدل،خواجہ یار بل اور دیگر کئی علاقوںمیں بازاروں کا معائنہ کیا۔ٹیم نے حاجی محلہ،کرم شاہ روڈ،بالی محلہ،اشرف کدل اور کانی محلہ کا بھی پیدل دورہ کیا کیوں کہ وہاں سے گاڑیوں کو چلنا ممکن نہیں ہے اس دوران ٹیم نے کئی قصورواردکانداروں اوربیکری فروخت کرنے والوں کے خلاف موقعہ پر ہی کاروائی کی۔جب کہ کم وزن تولنے اورزیادہ دام وصول کرنے والوں کوبھی قانونی شکنجے میں لایا گیا۔لوگوں نے ایل ایم ڈی کے اس اقدام کی سراہنا کی۔