عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر، انشول گرگ نے ڈپٹی کمشنر سری نگر اکشے لابرو کے ساتھ کل ایس ایم ایچ ایس اسپتال اور اْجالا اسپتال کا دورہ کرکے نوگام پولیس اسٹیشن میں حادثاتی دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی خیریت دریافت کی۔دورے کے دوران ڈویڑنل کمشنر کو زخمیوں کی حالت، ان کو فراہم کیے جانے والے علاج اور ان کی صحت یابی کی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔انہوں نے متعلقہ میڈیکل افسران کو ہدایت کی کہ تمام زخمیوں کو معیاری علاج، بروقت ادویات اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔