سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیرا حمد خان نے آفیسران کی ایک میٹنگ میں دریائے جہلم میں آبی ٹرانسپورٹ شرو ع کرنے کے لئے لوازمات کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں ناظم ،چیف انجینئر اری گیشن وفلڈ کنٹرول،اے ڈی سی اور ٹریفک ایڈوائزر کے علاوہ مختلف محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر نے کہا کہ آبی ٹرانسپورٹ سے شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک دبائو کو کم کیا جاسکتا ہے کیونکہ اسے سامان کو لانے اور لے جانے کے علاوہ تمام عام لوگوں کے لئے متبادل سفر کے وسیلے کے لئے بھی بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔میٹنگ کے دوران صوبائی کمشنر نے منصوبے اور انتظامات کی کامیابی کے لئے کئے جارہے اقدامات کا جائزہ لیا ۔انہوں نے آبی ٹرانسپورٹ شروع کرنے کے لئے آفیسران پر لوازمات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی۔انہوںنے کہا کہ اس مقصد کے لئے متعلقہ لوگوں کو بھی اعتماد میںلیا جاناچاہیے۔صوبائی کمشنر نے مزید کہا کہ آبی ٹرانسپورٹ کی شروعات سیاحوںکے لئے دلچسپی کا باعث بن سکتی ہے کیونکہ انہیں نئے سیاحتی مقامات کو دیکھنے کا موقعہ ملے گا۔